سپورٹس

ایشیا کپ، پاکستان اور بھارت 23 مئی کو آمنے سامنے

ایشیاء ہاکی کپ کا آغاز 23 مئی سے انڈونیشیا کے شہر جکارتہ میں ہوگا۔ہیروایشیاء کپ میں پاکستان اپنا پہلا ميچ 23 مئی کو بھارت کے خلاف کھیلے گا۔
ٹیم کے ہمراہ منیجر اولمپیئن خواجہ جنید، ہیڈ کوچ ایکمین،کوچ وسیم احمد اور ديگر آفيشلز بھی شامل ہيں ہونگے۔ پاکستان کو اپنے پول میں بھارت،جاپان اور انڈونیشیا کے خلاف ميچز کھيلنا ہيں۔ چیف سلیکٹر قومی ہاکی ٹیم منظور جونیئر نے جکارتہ میں قومی ہاکی ٹیم سےبہترین پرفارمنس کی توقع ہے۔
انھوں نے کہا کہ اعلان کردہ ٹیم بہترین کھلاڑیوں پر مشتمل ہے اور بھارت سمیت کسی بھی ٹیم کو شکست دینے کی صلاحیت رکھتی ہے۔ منظور جونیئر کا کہنا تھا کہ ہم بھارت اور جاپان کے خلاف ایک میچ جیت کر ورلڈکپ کے لیے کوالیفائی کرسکتے ہیں۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button