تازہ ترینخبریںصحت

منڈی بہاؤالدین میں گیسٹرو اور ڈائریا کی وبا شدت اختیار کر گئی

منڈی بہاؤالدین ( راجہ محمد ایوب) منڈی بہاؤالدین میں گیسٹرو اور ڈائریا کی وبا شدت اختیار کرنے لگی، گورنمنٹ چلڈرن اسپتال میں روزانہ سات سو سے زائد بچے لائے جانے لگے، بستر کم پڑگئے ، ایک بستر پر چار ،چار مریضوں کا علاج کیا جارہاہے

منڈی بہاؤالدین میں گرمی کی شدت میں اضافے کے ساتھ ہی گیسٹرو اور ڈائریاکی وبا نے زور پکڑ لیا ہے ، گیسٹرو اور ڈائریا کے مریضوں کی تعداد میں اضافہ دیکھنے میں آرہا ہے ۔

گورنمنٹ چلڈرن اسپتال ذرائع کے مطابق اسپتال میں روزانہ گیسٹرو اور ڈائریا سے متاثرہ سات سے آٹھ سو بچوں کو لایا جارہا ہے جن میں سیریس حالت میں لائے جانے والے ایک سو سے زائد بچوں کو اسپتال میں داخل کرکے ٹریٹمنٹ دی جاتی ہے ، جبکہ تیس بستروں پر مشتمل اسپتال میں بستر کم پڑگئے اور ایک ایک بسترپر تین سے چار مریضوں کو لٹا کر علاج معالجہ کیا جاتا ہے،

اس سلسلہ میں ڈپٹی کمشنر منڈی بہاؤالدین محمد شاہد کا کہنا تھا کہ گیسٹرو اور ڈائیریا کی وبا پر قابو پانے کے لئے محکمہ صحت کی ٹیمیں اور ڈاکٹرز جانفشانی سے کام کر رہے ہیں اور اس وبا پر جلد قابو پا لیا جائے گا،سی ای او ہیلتھ ڈاکٹر محمد الیاس گوندل نے کہا کہ بچوں کو گرمی کی شدت سے بچانے کے لئے دھوپ سے دور رکھیں، خوراک میں صفائی ستھرائی کا خیال رکھا جائے،

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button