ادبتازہ ترینخبریں

ممتاز شاعر و صحافی انوار قمر کے اعزاز میں تقریب 19مئی کو ہوگی

پنجاب انسٹی ٹیوٹ آف لینگوئج آرٹ اینڈ کلچر (پلاک)محکمہ اطلاعات وثقافت پنجاب اور بزم انجم رومانی پاکستان کے اشتراک سے ممتاز شاعر و ادیب، سینیر. صحافی اور تجزیہ نگار انوار قمر کی شاندار ادبی و صحافتی خدمات کے اعتراف میں ”تقریبِ نجم ِ ادب و صحافت ایوارڈ “مورخہ19مئی 2022ءبروز جمعرات،شام ساڑھے چار بجے شام ”الحمرا کلچرل کمپلیکس ، قذافی سٹیڈیم ، فیروز پور روڈ لاہور“ میں منعقد کی جارہی ہے۔تقریب کی صدارت نامورصحافی، تجزیہ نگار ، دانش ور مجیب الرحمن کریں گے۔

۔ڈی جی پلاک صغریٰ صدف ، سینیٹر سید سجاد بخاری اور پروفیسر حسن عسکری تقریب کے مہمان خصوصی ہوں گے جبکہ ڈاکٹر ایم ابرار نظامت کے فرائض انجام دینگے۔

انوار قمر کی شخصیت،شاعری اور صحافت کے حوالے سے ڈاکٹر عبد الکریم خالد، سید تاتیر مصطفے،ایثار رانا،ناصر بشیر
سید احمد حسن زییدی،سجاد کریم انجم، اقبال راہی۔ رابعہ رحمان،منشا قاضی اور فراست بخاری اظہار خیال کرینگے۔

تقریب میں دانش ور، مصنفین ، ادیب ، شعرا،صحافی اور علم و ادب سے شغف رکھنے والے دیگر افراد کثیر تعداد میں شرکت کریں گے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button