Uncategorized

موقع شناس روبوٹ تیار

ہنسنے، مسکرانے رونے سمیت مختلف انسانی جذبات کی عکاسی کرنے والا روبوٹ بھی تیار کرلیا گیا ۔ یہ روبوٹ جاپانی سائنسدانوں نے بنایا ہے ۔
اس کا نام نیکولا رکھا گیا ہے ۔ جو دکھ، درد، خوشی اور غم کے جذبات کو سمجھنے کی صلاحیت رکھتا ہے۔
روبوٹ کی آزمائش کے لیے مختلف لوگوں سے ملاقات کروائی گئی، جہاں نکولا نے صورت حال کے مطابق مختلف تاثرات کا اظہار کیا۔
نیکولا چھ قسم کے تاثرات ظاہر کر سکتا ہے، روبوٹ میں ایک موئنگ مسل ہے، جس کی مدد سے روبوٹ مختلف تاثرات کا اظہار کرتا ہے۔
بتایا گیاہے کہ روبوٹ معمر افراد کی دیکھ بھال سمیت مختلف ایسے کاموں میں استعمال ہو سکتا ہے، جہاں مختلف جذبات کے اظہار کی ضرورت پیش آتی ہے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button