Uncategorized

بحیرہ عرب چیمپئن شپ بیلٹ ٹائٹل فائٹ پاکستان نے جیت لی

کھیل کے میدان سے پاکستان نے اپنی برتری منوالی
بحیرہ عرب چیمپئن شپ بیلٹ ٹائٹل فائٹ پاکستان کے مظفر خان نے اپنے نام کر لیا ۔مہمان خصوصی باکسنگ لیجنڈ حسین شاہ تھے جبکہ ورلڈ باکسنگ کونسل مڈ ل ایسٹ چیمپین عثمان وزیر بھی پاکستانی باکسر کو سپورٹ کرنے کے لیے موجود تھے ۔
پاکستان بحیرہ عرب کے سولہ ممالک کا میزبان ہے، پاکستا ن کے نوجوانوں میں ریسلنگ،کبڈی اور باکسنگ کا خاص جنون ہے،پاکستان باکسنگ لیگ ملک میں کھیل کو فروغ دے گی،اس موقع پر انہوں نے کہا کہ آئی ایس پی آر نے ایونٹ کے انعقاد میں ہماری بہت مدد کی جس پر ان کے شکرگزار ہیں۔
اسلام آباد اسپورٹس کمپلکس کے لیاقت جمازیم میں پاکستان اور افغانستان کے باکسرز میں گھمسان کا رن پڑا، پہلے چار رائونڈز میں دونوں باکسرز نے ایک دوسرے پر تابڑ توڑ حملے کیے اور شائقین سے خوب داد سمیٹی ۔مہمان خصوصی باکسنگ لیجنڈ حسین شاہ تھے جبکہ ورلڈ باکسنگ کونسل مڈ ل ایسٹ چیمپین عثمان وزیر بھی پاکستانی باکسر کو سپورٹ کرنے کے لیے موجود تھے ۔
پاکستان کے مظفر خان نے فٹ ورک اور لفٹ رائٹ پنچز کا بھرپور استعمال کرتے ہوئے حریف کو کئی مرتبہ گرنے پر مجبور کیا اور پانچویں رائونڈ میں فیصلہ کن مکا رسید کرتے ہوئے احمد سمیر کو ناک آؤٹ کرتے ہوئے ٹائٹل اپنے نام کر لیا ۔
فتح کے بعد مظفر خان نے لیگ کے انعقاد پر منتظمین کا شکریہ ادا کیا اور فتح کو اپنے کوچز اور فینز کی مرہون منت قرار دیا ،پاکستان پروفیشنل باکسنگ لیگ کے چیئرمین جنرل ر احسان الحق کا کہنا تھا کہ ایونٹ کی میزبانی دینے پر ورلڈ باکسنگ کونسل کے صدر کے خصوصی شکرگزار ہیں۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button