تازہ ترینخبریں

تنہا دنیا کا چکر لگانے والی کم عمر ترین خاتون پائلٹ

اپنے سفر سے متعلق بتاتے ہوئے انہوں نے مزید کہا کہ اس راستے کا انتخاب گنیز ورلڈ ریکارڈز کے تقاضوں کو پورا کرنے کے لیے کیا گیا تاکہ 'دنیا بھر میں پرواز' کی جا سکے۔

تنہا دنیا کا چکر لگانے والی کم عمر ترین خاتون کا اعزاز برطانوی پائلٹ زارا رتھرفورڈ نے صرف 19 سال کی عمر میں اپنے نام کرلیا۔

اس سے قبل یہ اعزاز  امریکی پائلٹ شائستہ وائز کے پاس  تھا جو 2017 میں اپنے چیلنج کے وقت 30 سال کی تھیں۔

بیلجیئن نژاد برطانوی نوعمر پائلٹ  زارا رتھرفورڈ نے اپنے  سفر کا آغاز 18 اگست 2021 کو بیلجیئم کے شہر کورٹریج سے کیا تھا، جس کا اختتام 20 جنوری 2022 کو ہوا۔

اس دوران انہوں نے 5 براعظموں کا سفر کیا جس میں زارا نے 60 سے زیادہ مرتبہ اسٹاپ بھی کیا۔

ایک پریس کانفرنس کے دوران زارا نے اپنے سفر کے بارے میں  بتایا کہ 32 ہزار میل پرواز کا سفر مکمل کرنے پر میں بہت خوش ہوں، میں نے اپنا یہ سفر تین ماہ کے اندر مکمل کرنا تھا، تاہم موسم کی خرابی تاخیر کی وجہ بن گئی۔

زارا نے مزید بتایا کہ اس سفر کے دوران  سب سے مشکل مرحلہ سائبیریا کے اوپر سے گزرنا تھا کیونکہ وہ بہت سرد علاقہ تھا، اگر وہاں انجن رُک جاتا تو ریسکیو کرنے میں کئی گھنٹے لگ جاتے ہیں۔

اپنے سفر سے متعلق بتاتے ہوئے انہوں نے مزید کہا کہ اس راستے کا انتخاب گنیز ورلڈ ریکارڈز کے تقاضوں کو پورا کرنے کے لیے کیا گیا تاکہ ‘دنیا بھر میں پرواز’ کی جا سکے۔

زارا نے بتایا کہ  یہ راستہ فی الحال 52 ممالک میں جاتا ہے اور خط استوا کو دو بار عبور کرتا ہے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button