Uncategorized

پی ایس ایل 7 کیلئے کمنٹری پینل کا اعلان

پی سی بی نے 27 جنوری سے 27 فروری تک جاری رہنے والی والی پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) 7 کیلئے سابق کھلاڑیوں اور ممتاز کمنٹیٹرز پر مشتمل پینل کا اعلان کر دیا .
پی ایس ایل کی تاریخ میں پہلی بار انگلینڈ کے سابق کرکٹر نک نائٹ اور جنوبی افریقہ کے سابق کرکٹر مائیک ہینرمین کمنٹری کی ذمہ داریاں نبھائیں گے۔ مائیک ہیزمین حال ہی میں جنوبی افریقہ کرکٹ ٹیم کے دورہ پاکستان اور نیشنل ٹی 20کپ میں بھی کمنٹری کرنے پاکستان آچکے ہیں۔


اس کے علاوہ انگلینڈ کے سابق کپتان اور موجودہ کمنٹیٹر ڈیوڈ گاور پی ایس ایل میں دوسری مرتبہ کمنٹری کرنے آ رہے ہیں تاہم وہ کراچی میں شیڈول پہلے مرحلے میں ہی کمنٹری کریں گے جبکہ 10 فروری سے لاہور میں شیڈول دوسرے مرحلے میں ان کی جگہ نیوزی لینڈ کے سابق فاسٹ باؤلر ڈینی موریسن ذمہ داریاں نبھائیں گے۔
غیرملکی ستاروں کے علاوہ پاکستان کے سابق کرکٹرز اور ممتاز کمنٹیٹرز بھی نیشنل سٹیڈیم کراچی اور قذافی سٹیڈیم لاہور میں جاری لائیو ایکشن پر تبصرہ کرنے کیلئے کمنٹری باکس کا حصہ ہوں گے۔ قومی ٹیم کے سابق فاسٹ باؤلر وقار یونس، بازید خان، ثناءمیر، عروج ممتاز، مرینہ اقبال, طارق سعید لیگ میں کمنٹری کے فرائض انجام دیں گے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button