سپورٹس

پاکستان ٹیم کا نیا کپتان کون ہوگا؟ مجوزہ نام سامنے آگئے

پاکستان کرکٹ ٹیم کا کپتان کون ہوگا؟ قومی سلیکشن کمیٹی نے چئیرمین پی سی بی محسن نقوی کو کپتان کے حوالے سے تجاویز بھیج دیں۔

قومی کرکٹ ٹیم کے کپتان کے حوالے سے مشاورت۔۔ ذرائع کے مطابق کپتان بابر اعظم کا بطور کپتان نام سر فہرست ہے تاہم سلیکٹرز نے محمد رضوان، شاداب خان اور شاہین شاہ آفریدی کے ناموں پر بھی غور کیا ہے۔

ایک سلیکٹر نے شاہین شاہ آفریدی کو ٹی 20 ورلڈ کپ تک کپتان برقرار رکھنے کی تجویز دی جبکہ سلیکٹرز نے کپتان کی تبدیلی کے بعد ڈریسنگ روم کے متوقع ماحول پر بھی تبادلہ خیال کیا۔

چئیرمین پی سی بی محسن نقوی نے کاکول میں جاری کیمپ میں پلئیرز کی فٹنس رپورٹ مانگ لی۔
کپتان شاہین شاہ آفریدی کو برقرار رکھنے یا نیا کپتان مقرر کرنے کا فیصلہ کاکول فٹنس کیمپ کے بعد ہو گا

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button