پاکستان
قمرباجوہ، فیض حمید کیخلاف مقدمہ اندراج کی درخواست سماعت کیلئے مقرر
سابق آرمی چیف قمرباجوہ، سابق ڈی جی آئی ایس آئی فیض حمید اور دیگر کیخلاف مقدمہ اندراج کی درخواست سماعت کیلئے مقرر کر دی گئی۔
اسلام آباد ہائیکورٹ ریٹائرمنٹ کے بعد قانونی رکاوٹ توڑنے اور غلط بیانی کے کیس میں سابق فوجی قیادت کے خلاف مقدمہ اندراج کے لیے درخواست پر سماعت کرے گی۔
اسلام آباد ہائیکورٹ کےچیف جسٹس عامر فاروق 25 مارچ کو سماعت کریں گے۔ ایف آئی اے میں مقدمہ اندراج کی درخواست سماعت کیلئے مقرر کی گئی ہے۔
ہائیکورٹ نےایف آئی اے، قمرباجوہ، فیض حمید، صحافی جاویدچوہدری، شاہد میتلا اور پیمرا کو نوٹس جاری کر رکھا ہے۔