سیاسیات

ن لیگ نے ہمیں بتایا کہ نواز شریف اور جسٹس قاضی کے آنے تک الیکشن نہیں ہوں گے٬عمران

سابق وزیر اعظم عمران خان نے دعویٰ کیا کہ ’ن لیگ کے لوگوں نے نجی محفلوں میں پی ٹی آئی جماعت کے ارکان کو بتا دیا تھا کہ جب تک قاضی فائز عیسیٰ چیف جسٹس نہیں بنتے، نہ الیکشن ہوں گے اور نہ نواز شریف واپس آئیں گے۔‘

یہ بات انھوں نے راولپنڈی کی اڈیالہ جیل میں 190 ملین پاونڈ کے مقدمے کی سماعت کے بعد کمرہ عدالت میں موجود میڈیا کے نمائندوں سے گفتگو میں کہی

انھوں نے ایک مرتبہ پھر الزام عائد کیا کہ 2013 کا الیکشن آر اوز کا الیکشن تھا۔ ایک سوال کے جواب میں عمران خان کا کہنا تھا کہ نگران وزیراعظم کے فارم 47 کے حوالے سے بیان کے بعد وفاقی حکومت سے کیا مذاکرات ہو سکتے ہیں۔ انھوں نے کہا کہ موجودہ صدر، وزیراعظم، وزیر اعلیٰ پنجاب اور حال ہی میں ہونے والے سینٹ الیکشن فراڈ ہیں۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button