تازہ ترینخبریںپاکستان

سندھ حکومت کا 154 بلدیاتی افسران کو سرکاری گاڑیاں واپس کرنے کا حکم

کراچی ( رپورٹ شکیل نائچ ) حکومت سندھ نے بلدیاتی اداروں میں منتخب نمائندوں کے آنے کے بعد 154 بلدیاتی افسران کو حکم جاری کیا ہے کہ وہ سرکاری گاڑیاں واپس کریں تاکہ وہ گاڑیاں منتخب نمائندوں کو دی جاسکیں سندھ لوکل گورنمنٹ بورڈ کی جانب سے 154 بلدیاتی افسران کے لئے اایک سرکلر جاری کیا ہے جس میں ان کے نام ، سابقہ عہدے کا نام ، سرکاری گاڑی کا نمبر ، سابقہ بلدیاتی کونسل کا نام اور جس افسر کے نام الاٹ شدہ گاڑی کی تفصیلات لکھی گئی ہیں مراسلہ میں بلدیاتی افسران سے کہا گیا ہے کہ اب منتخب بلدیاتی نمائندے اپنے عہدے سنبھال چکے ہیں اور ان بلدیاتی افسران سے ایڈمنسٹریٹر کی اضافی چارج واپس لے لی گئی ہے اس لئے وہ فوری طور پر اپنے زیر استعمال سرکاری گاڑیاں سندھ لوکل گورنمنٹ بورڈ کو واپس کریں تاکہ یہ گاڑیاں منتخب بلدیاتی نمائندوں کے حوالے کی جاسکیں ۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button