تازہ ترینخبریںپاکستان

ایجوکیشن ورکس جیکب آباد ڈویزن مالی بیقاعدگیوں کا گڑھ بن گیا

کراچی ( رپورٹ شکیل نائچ ) ایجوکیشن ورکس جیکب آباد ڈویزن مالی بیقاعدگیوں کا گڑھ بن گیا ہے ابھی ایک ایگزیکٹو انجنیئر اور ٹینڈر کلرک کے خلاف تحقیقات مکمل نہیں ہوئی کہ ایک اور سپرینٹینڈنگ انجنیئر کے خلاف محکمہ اینٹی کرپشن نے تین سالہ مالی بیقاعدگی کی تحقیقات شروع کردی ہے ڈائریکٹر انویسٹیگیشن محکمہ اینٹی کرپشن نے سپرینٹینڈنگ انجنیئر ایجوکیشن ورکس جیکب آباد ڈویزن الطاف حسین بھرگڑی کو آج 11 جولائی منگل کے روز ریکارڈ سمیت طلب کرلیا ہے ڈائریکٹر انویسٹیگیشن محکمہ اینٹی کرپشن کی جانب سے سیکریٹری محکمہ اسکول ایجوکیشن کو ایک مراسلہ ارسال کیا ہے کہ وہ مذکورہ سپرینٹینڈنگ انجنیئر اور ٹینڈر کلرک کو پابند کریں کہ وہ آج 11 جولائی منگل کے روز روبرو پیش ہوکر متعلقہ ریکارڈ پیش کریں وہ سات نکاتی تفصیلات اور ریکارڈ پیش کریں محکمہ خزانہ سے 2020ء سے 2023ء تک ایجوکیشن ورکس جیکب آباد ڈویزن کو کتنا بجٹ جاری کیا گیا تین سال کے دوران ٹھیکوں ، کوٹیشن کے کاموں کی تفصیلات دی جائیں ان ٹھیکیداروں کے نام بتائے جائیں جن کو ٹھیکے دیئے گئے تین سال کے دوران جن اخبارات میں ٹینڈر شائع کرائے گئے ان اخبارات کی کاپیاں فراہم کی جائیں جن ٹھیکیداروں کو ادائیگیاں کی گئی ہیں ان کے چیک کی فوٹو کاپی فراہم کی جائے ٹھیکوں کی تفصیلات کی کاپیاں دی جائیں فزیکل اور فنانشل پراگریس کی رپورٹ دی جائے تاکہ تحقیقات کا آگے بڑھایا جاسکے ۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button