تازہ ترینخبریںپاکستان

لاہور : بغیر ہیلمٹ موٹرسائیکل سواروں کے خلاف کریک ڈاؤن مزید سخت

لاہور میں بغیر ہیلمٹ موٹرسائیکل سواروں کے خلاف کیے جانے والے کریک ڈاؤن کو مزید سخت کرنے کا فیصلہ کرلیا گیا، ہیلمٹ بازو میں لٹکانے، ٹینکی پر رکھنے پر بھی چالان ہوگا، سی ٹی او نے احکامات جاری کردیئے۔

اس حوالے سے سی ٹی او لاہور مستنصر فیروز نے متعلقہ افسران کو ہدایت کی ہے کہ بغیر ہیلمٹ پکڑے جانے والے افراد کی موٹر سائیکلوں کو تحویل میں لے کر ٹریفک سیکٹرز میں رکھا جائے۔

لاہور میں چھٹی کے روز 1890 موٹرسائیکلیں بند اور 8ہزار 232چالان ٹکٹس جاری کیے گئے، سی ٹی او کا کہنا ہے کہ موٹرسائیکل سواروں کے ہیلمٹ لانے پرموٹرسائیکلیں واپس کی جائیں

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button