Uncategorized

نیوزی لینڈ، بھارت ، افغانستان اور تماشائیوں کے خلاف کھیل کر جیتا، انڈیا میں سوگ، ٹیم کی کلا س شروع

اتوار کے روز ہونیوالا ٹی ٹی ٹوینٹی کا ایک اہم میچ تین ٹیموں کا منظور نظر تھا . بھارت کی بقا کےلئے افغانستان کا جیتنا نہایت ضروری تھا جبکہ افغانستان کی ٹیم بھی میچ جیتنے کےلئے ہی میدان میں اتری تھی. میچ ہارنے کے عزائم نیوزی لینڈ کے بھی نہیں تھے اس کو سیمی فائنل میں جانے کےلئے ایڑی چوٹی کا زور لگانا تھا.
اس طرح نیوزی لینڈ بھارت اور افغانستان کے خلاف کھیلا جبکہ اسٹیڈیم میں تماشائی بھی افغانستان کی سپورٹ کےلئے موجود تھے . افغانستان میچ نہ جیت سکا اس طرح پورے ہندوستان میں غم کی لہر دوڑ گئی .میڈیا کی زبان کو بریک ملا تھا لیکن اب میڈیا نے بھی بھارتی کارکردی کو شروع سے لیکر اب تک نتار کر رکھ دیا
اس وقت صورتحال یہ ہے کہ بھارتی ٹی وی پر بھارتی ٹیم کو شدید تنقید کا نشانہ بنایا جا رہا ہے اورایک مرتبہ پھر بھارتی ٹیم کے پاس منہ چھپانے کے علاوہ کوئی راستہ نہیں ہے .
سوائے اس بات کہ نیوزی لینڈ کو ایک مرتبہ پھر سیکورٹی کا جن چمٹ جائے اور ٹیم واپس چلی جائے .

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button