Uncategorized

بھارت سیمی فائنل کی دوڑ سے باہر، نیوزی لینڈ سے افغانستان کو شکست

افغانستان کی ہار نے بھارت کی امیدوں پر پانی پھیر دیا. ٹی 20ورلڈ کپ کے اہم میچ میں نیوزی لینڈ نے افغانستان کو8وکٹ سے شکست دیکر بھارت کو سیمی فائنل کی دوڑ سے باہر کرتے ہوئے فائنل فور میں جگہ بنالی
ابوظہبی میں کھیلے گئے میگا ایونٹ کے 40ویں میچ میں افغانستان نے ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کا فیصلہ کیا افغان ٹیم نے مقررہ 20اوورز میں 7وکٹوں کے نقصان پر 124رنز بنائے،نجیب اللہ زدران نے جارحانہ بلے بازی کرتے ہوئے سب سے زیادہ 73رنز بنائے جبکہ گلبدین نائب نے 15سکور بنائے،ٹرینٹ بولٹ نے 3اور ٹم ساؤتھی نے 2کھلاڑیوں کو پویلین کی راہ دکھائی۔
125رنز کا ہدف حاصل کرنے کے لئے نیوزی لینڈ کی جانب سے مارٹن گپٹل اور ڈیرل مچل نے اننگز کا آغاز کیا،گپٹل 28اور مچل17سکور بناکر پویلین لوٹے۔
افغانستان کی جانب سے دیا گیا 125رنز کا ہدف کیویز نے صرف 2وکٹوں کے نقصان پر حاصل کرلیا،کپتان کین ولیمسن40رنز اور ڈیون کونوے36سکور بناکر ناقابل شکست رہے۔
افغانستان کوشکست دینے کے بعد نیوزی لینڈ نے سیمی فائنل کے لیے کوالیفائی کرلیا ہے ،گروپ 1 سے انگلینڈ اور آسٹریلیا نے سیمی فائنل کے لیے کوالیفائی کیا جبکہ گروپ 2 سے پاکستان اور نیوزی لینڈ کی ٹیمیں سیمی فائنل میں پہنچ چکی ہیں۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button