Uncategorized

ویرات کوہلی ٹی ٹوئنٹی کرکٹ سے بھی ریٹائر ہو جائیں گے۔ مشتاق احمد

پاکستان کے لئجنڈ سپنر مشتاق احمد نے کہا ہے ویرات کوہلی ٹی ٹوئنٹی کرکٹ سے بھی ریٹائر ہو جائیں گے۔
انہوں نے ایک انٹرویو میں ویرات اب ایک خاندانی آدمی ہیں، ان کی ایک بیٹی ہے، وہ اب اپنی نجی زندگی پر زیادہ توجہ دینا چاہیں گے۔
انہوں نےکہا کہ جب کوئی کرکٹر کپتانی چھوڑنے کا اعلان کرتا ہے ا تو اس کا مطلب ہے کہ ڈریسنگ روم میں کچھ مسئلہ ہے، مشتاق احمد نے یہ بھی بتایا کہ کہ ایک کھلاڑی کے طور پروہ یہ کہہ سکتے ہیں کہ کوہلی کے ٹیم کے ساتھ تعلقات خاصے اچھے نہیں تھے۔
مشتاق احمد نے کہا بھارتی کرکٹ ٹیم میں واضح دو گروپ موجود ہیں، جن میں ایک ممبئی گروپ اور دوسرا دہلی گروپ ہے۔
مشتاق احمد نے بھارتی کھلاڑیوں کی مایوس کن کارکردگی کا ذمہ آئی پی ایل کو ٹھہرایا انہوں نے کہا بھارتی کھلاڑی آئی پی ایل کی وجہ سے کئی ماہ سے ایک بائیو سیکیور ماحول میں رہ رہے ہیں جس کا انہوں نقصان ہوا، جو ان کی کارکردگی میں بھی دیکھا گیا۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button