تازہ ترینتحریکخبریںسیاسیات

خدیجہ شاہ، صنم جاوید، طیبہ راجہ، عالیہ حمزہ سمیت دیگر خواتین کی ضمانت درخواست دائر

جناح ہاؤس حملہ کیس میں پی ٹی آئی کی خدیجہ شاہ ، صنم جاوید، طیبہ راجہ،عالیہ حمزہ سمیت دیگر خواتین نے ضمانت درخواست دائرکر دی۔

تفصیلات کے مطابق انسداددہشت گردی عدالت میں جناح ہاؤس حملہ اور جلاؤ گھیرا ؤ کے کیس میں پی ٹی آئی کی خواتین خدیجہ شاہ، صنم جاوید،طیبہ راجہ،عالیہ حمزہ سمیت دیگر نے ضمانت درخواست دائرکر دی۔

خدیجہ شاہ سمیت 8 خواتین نے ضمانت کی درخواستیں دائرکیں ، جس پر انسداد دہشت گردی عدالت کےجج اعجاز احمد بٹر نے سماعت کی۔

عدالت نے درخواستوں پرپراسیکیوشن کو 12 جون کیلئےنوٹس جاری کر دیے اور آئندہ سماعت پر پولیس سےمقدمےکا ریکارڈ طلب کر لیا۔

خیال رہے جناح ہاؤس حملہ اور جلاؤ گھیرا ؤ کے کیس میں خدیجہ شاہ سمیت دیگر خواتین جوڈیشل ریمانڈ پرجیل میں ہیں

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button