تازہ ترینتحریکخبریںسیاسیات

پرویزالٰہی کی عدالت میں پیشی : مقدمے میں اہم پیشرفت

اینٹی کرپشن عدالت نے سابق وزیر اعلیٰ پرویز الٰہی کیخلاف پنجاب اسمبلی میں بھرتیوں میں بے ضابطگیاں کیس میں درخواست ضمانت پر کارروائی 13 جون تک ملتوی کردی

اینٹی کرپشن کورٹ کے جج علی رضا نے سابق وزیر اعلی پرویز الٰہی کی درخواست ضمانت پر سماعت کی تو پراسیکیوشن آج بھی مقدمہ کا ریکارڈ پیش نہیں کرسکی اورریکارڈ پیش کرنے کیلئے مہلت مانگ لی۔

عدالت نے استدعا منظور کرلی اور آئندہ سماعت پر مکمل ریکارڈ پیش کرنے کا حکم دیا۔ اس سے پہلے پرویز الہٰی کے وکیل رانا انتظار نے اپنے دلائل مکمل کرلیے۔

دوسری طرف ایڈیشل سیشن جج نے پرویز الٰہی کا جسمانی ریمانڈ نہ دینے کیخلاف حکومتی اپیل پر ریکارڈ نہ ہونے کی وجہ سے کارروائی 12 جون تک ملتوی کردی اور اینٹی کرپشن کو ریکارڈ فراہم کرنے کا آخری موقع دے دیا۔

ایڈیشنل سیشن جج صائمہ ریاست نے حکومتی اپیل پر سماعت کی جس میں جوڈیشل مجسٹریٹ کے پرویز الٰہی کا جسمانی ریمانڈ نہ دینے کے اقدام کو چیلنج کیا گیا ہے

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button