تازہ ترینتحریکخبریںسیاسیات

ڈاکٹر یاسمین راشد جسمانی ریمانڈ پر پولیس کے حوالے

عدالت نے پاکستان تحریک انصاف کی رہنما ڈاکٹر یاسمین راشد کو 2 روزہ جسمانی ریمانڈ پر پولیس کے حوالے کردیا۔

انسداد دہشت گردی عدالت میں ٹاور حملہ اور جلاؤ گھیراؤ مقدمہ میں پنجاب کی سابق صوبائی وزیر ڈاکٹر یاسمین راشد کے خلاف کیس کی سماعت ہوئی۔

پولیس نے ڈاکٹر یاسمین راشد کو جیل سے لاکر انسداد دہشت گردی عدالت میں پیش کیا اور عدالت سے استدعا کی کہ ڈاکٹر یاسمین راشد سے مزید تفتیش کرنی ہے لہٰذا ان کا جسمانی ریمانڈ دیا جائے۔

عدالت نے پولیس کی استدعا منظور کرلی اور سابق صوبائی وزیر کا دو دن کا جسمانی ریمانڈ دے دیا، عدالت نے پولیس کو ہدایت کی کہ 12 جون کو ڈاکٹر یاسمین راشد کو دوبارہ عدالت میں پیش کیا جائے، واضھ رہے کہ ڈاکٹر یاسمین راشد پر گلبرگ میں ٹاور کو جلانے سمیت دیگر الزامات کے تحت مقدمہ درج ہے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button