تازہ ترینخبریںسپورٹس

پاکستان کرکٹ ٹیم کے کھلاڑیوں کی تنخواہوں میں کتنا اضافہ ہو گا ؟ جانیے

قومی کرکٹرز کے سینٹرل کنٹریکٹ 30 جون کو ختم ہو رہے ہیں، نئے سینٹرل کنٹریکٹ کے لیے مشاورت جاری ہے جس میں کی 20 فیصد تنخواہوں میں اضافے کا امکان ہے۔

کپتان بابراعظم سے حتمی مشاورت کے بعد لسٹ تیار کرکے پی سی بی مینجمنٹ کمیٹی کے سربراہ نجم سیٹھی کی میز پر پہنچادی جائے گی۔

پی سی بی مینجمنٹ کمیٹی کی معیاد 21 جون کو ختم ہورہی ہے اس سے پہلے کنٹریکٹ پانے والے کرکٹرز کا اعلان کردیا جائے گا۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ بابراعظم ،محمد رضوان، شاہین شاہ آفریدی، شاداب، فخر زمان اے کیٹگری میں برقرار رہیں گے، فاسٹ بولر حارث رؤف اور نسیم شاہ کو بھی کنٹریکٹ میں ترقی ملے گی۔ نوجوان پیسر نسیم شاہ ریڈ اور وائٹ دونوں کیٹگریز کا حصہ ہوں گے۔

مڈل آرڈر افتخار احمد، صائم ایوب، احسان اللہ، اسامہ میر، محمد حارث اور زمان خان بھی کنٹریکٹ لسٹ میں جگہ پانے میں کامیاب ہوجائیں گے جبکہ سابق کپتان سرفراز احمد بھی ریڈ بال کیٹگری میں کنٹریکٹ لسٹ کا بدستور حصہ رہیں گے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button