تازہ ترینخبریںپاکستان

وزیر اعلیٰ بلوچستان نے قومی اقتصادی کونسل اجلاس کے بائیکاٹ کا اعلان کر دیا

شہباز شریف کی زیر صدارت ہونے والے اجلاس میں نئے مالی سال کے ترقیاتی منصوبوں کا جائزہ لیا جائے گا۔

ذرائع کے مطابق وفاقی ترقیاتی پروگرام کے تحت 1100 ارب جب کہ صوبوں کے ترقیاتی منصوبوں کے لئے 1559 ارب روپے مختص کئے جانے کا امکان ہے۔

ذرائع نے بتایا کہ قومی اقتصادی کونسل کے اجلاس میں وفاقی وزراء اور چاروں صوبوں کے وزرائے اعلٰی شریک ہوں گے، وزرائے اعلیٰ اور حکام اپنے اپنے ترقیاتی بجٹ پر بریفنگ بھی دیں گے۔

وزیر اعلیٰ بلوچستان میر عبدالقدوس بزنجو نے کہا ہے کہ صوبے کا کوئی ممبر کل ہونے والے این ای سی کے اجلاس میں شرکت نہیں کرے گا۔

وزیر اعلیٰ بلوچستان نے اپنے بیان میں کہا ہے کہ این ای سی اجلاس میں شرکت نہ کرنے کا حتمی فیصلہ وفاقی حکومت کے عدم تعاون کو دیکھتے ہوئے کیا ہے، وفاق نے بلوچستان کے حوالے سے جو بھی وعدےکیے ان پر عملدرآمد نہیں ہوا، یہ رویہ انتہائی مایوس کن صورتحال کی نشاندہی کرتا ہے، سیلاب متاثرین کی بحالی کیلئے اعلان کردہ دس ارب روپے بھی فراہم نہیں کیے گئے۔

ان کا مزید کہنا تھا کہ وسائل کی کمی کے باعث سیلاب متاثرین تاحال کھلے آسمان تلے پڑے حکومتی امداد کے منتظر ہیں،صوبائی حکومت نے اپنے محدود وسائل بروئے کار لاتے ہوئے سیلاب متاثرین کی بحالی کو یقینی بنایا، امید تھی کہ وفاقی حکومت کی جانب سے دس ارب روپے کی وصولی کے بعد ان سرگرمیوں کو مزید آگے بڑھایا جائے گا لیکن ایسا نہیں ہوا۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button