تازہ ترینخبریںپاکستان

ملک میں اس وقت پانی کی صورتحال کیا ہے؟

کراچی ( رپورٹ شکیل نائچ ) ملک میں اس وقت پانی کی صورتحال کیا ہے وفاقی وزارت آبی وسائل نے ارسا کو کمیٹی بنانے کی ہدایت کردی ہے

وفاقی وزارت آبی وسائل کی جانب سے جاری کئے گئے ایک مراسلہ میں کہا ہے کہ وفاقی وزیر آبی وسائل نے 23 مئی کو قومی اسمبلی کے چیمبر میں اجلاس کے دوران حکم دیا تھا کہ ملک میں جو پانی دستیاب ہے اس کی صورتحال پر ارسا ایک کمیٹی تشکیل دے تاکہ پتہ چل سکے کہ ملک میں کتنا پانی ہے اور اس کی تقسیم کس طرح کی جائے

مراسلہ میں کہا گیا ہے کہ ارسا کی جانب سے گاڑیوں کا انتظام کیا جائے تاکہ ارسا کی کمیٹی جاکر دریاؤں اور بیراجوں کی صورتحال کا جائزہ لے سکے جس کے بعد پتہ چل سکے کہ ملک میں پانی کی صورتحال کیا ہے

سیکریٹری ارسا سے گذارش ہے کہ وہ اس کمیٹی کے ساتھ جاکر دریاؤں اور بیراجوں کا معائنہ کریں اور تفصیلی رپورٹ وفاقی وزارت آبی وسائل کو پیش کریں اس ہدایت کے بعد تھرڈ پارٹی نے پنجاب کی بیراجوں کا جائزہ لیا ہے تھرڈ پارٹی کے ساتھ چاروں صوبوں کے آبپاشی افسران موجود ہیں

تھرڈ پارٹی کی جانب سے رواں ہفتے پانی کی صورتحال پر وفاقی وزیر آبی وسائل کو رپورٹ پیش کی جائے گی جس کے بعد پانی کی تقسیم کا از سر نو جائزہ لیا جائے گا ۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button