تازہ ترینخبریںپاکستان

وفاقی حکومت کی جانب سے حکومت سندھ کے ساتھ تاریخی ناانصافی کا انکشاف

کراچی ( رپورٹ شکیل نائچ ) وفاقی حکومت کی جانب سے حکومت سندھ کے ساتھ تاریخی ناانصافی کا انکشاف ہوا ہے

حکومت سندھ نے مالی سال 1994-95ء میں 2 ارب 23 کروڑ 83 لاکھ 67 ہزار روپے کا قرض ( کیش ڈیولپمنٹ لون ) لیا 30 برسوں میں 22 ارب 27 کروڑ 65 لاکھ 90 ہزار روپے سود ادا کرنے کے باوجود تاحال 13 ارب 29 کروڑ 25 لاکھ 50 ہزار روپے واجب الادا ہیں

محکمہ خزانہ کے دستاویز کے مطابق مالی سال 2014-15ء تک 12 ارب 75 کروڑ 79 لاکھ 95 ہزار روپے ادائیگی کے باوجود 14 ارب 13 کروڑ 23 لاکھ روپے واجب الادا رہ گئے مالی سال 2021-22ء میں 15 ارب 23 کروڑ 53 لاکھ روپے واجب الادا تھے رواں مالی سال کے دوران 4 ارب 21 کروڑ 74 لاکھ 30 ہزار روپے سود ادا کرنے کے باوجود ابھی تک 13 ارب 29 کروڑ 25 لاکھ 50 ہزار روپے ابھی تک واجب الادا ہیں

جنرل پرویز مشرف کے دور حکومت میں 2001ء میں کیش ڈیولپمنٹ لون پر سود ختم کرنے کا حکم دیا گیا تھا مگر پرویز مشرف کے ہی حکم پر ان کی حکومت میں عملدرآمد نہیں ہوسکا ۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button