تازہ ترینخبریںدلچسپ و حیرت انگیز

امریکی یوٹیوبر 2 سموسوں کا ریٹ سن کر سکتے میں آگیا

 

سموسے پکوڑے اور چنا چاٹ کی بات کی جائے اور منہ میں پانی نہ آئے ایسا تو ہو نہیں سکتا۔ایشیائی ممالک میں ان چیزوں کے شوقین افراد کی فہرست تو خاصی لمبی ہے لیکن ان کھانوں کی مانگ بیرون ملک میں بھی دیکھی جاتی ہے۔

بے وقت بھوک کو ٖختم کرنے کے لئے یہ لوازمات بہت پسند کیے جاتے ہیں جو مناسب قیمت میں دستیاب ہوتے ہیں لیکن یہاں ایک عجیب و غریب بات دیکھنے کو ملی۔

ایک امریکی یوٹیوبر ڈریو ہِک کی جانب سے ایک ویڈیو شیئر کی گئی جس میں انہوں نے ان عام سے اشیا کی آسمانوں کو چھونے والی قیمت دیکھ کر سر پکڑ لیا۔

امریکی یو ٹیوبر نے اپنی ویڈیو میں سموسے خریدنے کا تجربہ شئیر کیا، اس کام کیلئے یوٹیوبر امریکہ کے ایک ریسٹورنٹ میں دو سموسوں کی قیمت کو دیکھ کر حیران رہ گیا، اور مزاحیہ ویڈیو شیئر کردی۔

انکا کہنا تھا کہ بھارت میں 2 سموسوں کی قیمت 20 روپے ہے لیکن امریکا میں ان کی قیمت 500 روپے بتائی جا رہی ہے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button