تازہ ترینخبریںسیاسیات

متنازعہ یوٹیوبر میجر ر عادل کی والدہ اور چچا سے متعلق پریشان کن خبر

مشہور یوٹیوبر میجر عادل راجہ کی والدہ اور چچا اغواہ

میجر عادل راجہ نے اپنی سماجی رابطے کی ویب سائٹ پر ٹویٹ کرتے ہوئے کہا کہ ‏اب سے کچھ دیر پہلے میری والدہ کو راولپنڈی سے نامعلوم افراد نے دوران سفر میرے چچا کرنل(ر) افتخار اعظم اور انکے بیٹے کے ساتھ اغواء کرلیا ہے۔جبکہ نامعلوم افراد دو ویگو ڈالے اور ایک موٹر سائیکل پر سوار تھے۔

میجر عادل راجہ کا کہنا ہے میری والدہ شوگر اور ہائپر ٹینشن کی مریض ہیں اور اغواء ہوتے وقت بخار میں مبتلا تھیں۔ دوائیاں بھی گاڑی میں چھوڑ دی گئیں۔ اور چچا دل کے مریض ہیں جن کی دوائیاں گھر پر پڑی ہیں۔

اس سے پہلے میری والدہ اور بہن پر 16 مئی کو 4 گاڑیوں پر سوار حملہ آوروں نے چکلالہ سکیم 3 میں سڑک پر روک کر شدید تشدد کا نشانہ بنایا۔ پولیس مدد کرنے سے انکاری رہی۔ انسانی حقوق کی پامالی کا یہ سلسلہ آخر کب تک جاری رہے گا۔ آج میری ماں ہے تو کل آپ کی ہوگی۔

‏16 مئی کے واقعے کی تصویر اور راولپنڈی پولیس کو درخواست جس پر کوئی کاروائی نہیں کی گئی۔ 12 گن مین نے گاڑی کے شیشے توڑ کر میری بزرگ والدہ اور بہن کو بالوں سے پکڑ کر گھسیٹا۔ گاڑی بھاگنے پر عسکری 10 تک پیچھا کیا اور گاڑی کو ٹکریں مار کردہشت زدہ کیا۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button