تازہ ترینخبریںفن اور فنکار

83 سالہ ہاکی وڈ اداکار کے گھر ننھے منے مہمان کی آمد

83 سالہ ہاکی وڈ اداکار کے گھر ننھے منے مہمان کی آمد ،

غیر ملکی میڈیا رپورٹس کے مطابق بتایا جارہا ہے کہ اداکار کی گرل فرینڈ ایک ماہ میں خوشخبری سنا دیں گی، 29 سالہ نور الفللہ مبینہ طور پر اپریل 2022 سے دی گاڈ فادر اسٹار ال پچینو سے تعلقات استوار کیے ہوئے ہیں۔

ان کے رومانس کے بارے میں افواہیں سب سے پہلے اس وقت شروع ہوئیں جب انہیں ایک ساتھ ڈنر کرتے دیکھا گیا۔

ال پچینو کے اس قبل تین بچے ہیں، ان کی اپنی سابق گرل فرینڈ اور قائم مقام کوچ جان ٹیرنٹ سے 33 سالہ بیٹی جولی میری ہیں، وہ سابق گرل فرینڈ بیورلی ڈی اینجیلو کے ساتھ 22 سالہ جڑواں بچوں اینٹون اور اولیویا کے والد بھی ہیں، جن سے وہ 1997 سے 2003 تک تعلقات میں رہے۔

حالیہ برسوں میں اداکار نے ونس اپون اے ٹائم ان ہالی ووڈ، دی آئرش مین، ہاؤس آف گچی، دی پائریٹس آف صومالیہ، ڈینی کولنز جیسی فلموں میں کام کیا ہے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button