تازہ ترینجرم کہانیخبریں

سراج الحق پر خود کش حملہ کرنے والے کی شناخت ہو گئی

امیر جماعت اسلامی مولانا سراج الحق پر خود کش حملہ کرنے والے کی شناخت ہو گئی

گزشتہ روز بلوچستان کے ضلع ژوب میں امیر جماعت اسلامی سراج الحق کے قافلے پر خود کش حملے میں 6 افراد زخمی ہوگئے تھے جبکہ امیر جماعت اسلامی مولانا سراج الحق حملے میں محفوظ رہے جبکہ حملہ آور مارا گیا۔

اس دوران اطراف کی 4 ، 5 گاڑیوں کو جزوی نقصان پہنچا، وا قعہ کے بعد مقامی انتظامیہ نے موقع پر پہنچ کر علاقے کو گھیر ے میں لے لیا تھا ۔

امیر جماعت اسلامی سراج الحق پر خودکش حملہ کرنے والے کی شناخت ہوگئ ہے ۔ سیکورٹی فورسز کے مطابق نام محمد ندیم ، رہائش مستونگ کی اور تعلق داعش سے ہے ۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button