اہم واقعاتتازہ ترینخبریں

تمباکو نوشی کے خلاف آج عالمی دن منایا جا رہا ہے

 

دنیا بھر میں آج ‘ورلڈ نو ٹوبیکو ڈے’ منایا جا رہا ہے۔ رواں برس اس دن کا موضوع ‘گرو فوڈ نوٹ ٹوبیکو’ ہے یعنی تمباکو نہیں خوراک پیدا کرو۔

عالمی ادارۂ صحت اور معاون اداروں کے زیر تحت ہر سال اکتیس مئی کو تمباکو نوشی کی روک تھام کا عالمی دن منایا جاتا ہے، تاکہ لوگوں کے اندر تمباکو کے استعمال سے پیدا ہونے والی بیماریوں کے خلاف شعور اُجاگر کیا جاسکے۔

پاکستان میں اس وقت دو کروڑ نوے لاکھ سے زیادہ تمباکونوش ہیں جن کی عمریں پندرہ (15) برس یا اس سے زیادہ ہیں ، ان میں سے ایک کروڑ سترلاکھ سگریٹ نوش ہیں۔

سگریٹ نوش اوسطاً ایک دن میں تیرہ (13) سگریٹ پیتا ہے، پریشان کن بات یہ ہے کہ ملک میں تمباکونوشی کی روک تھام کے قوانین پر عمل درآمد انتہائی کمزور ہے، یہی وجہ ہے کہ تقریباً تیس (30) فیصد تمباکونوش کھلے سگریٹ خریدتے ہیں حالانکہ قانونی طور پرکھلے سگریٹ کی فروخت پر پابندی ہے۔

پاکستان میں تمباکو نوشی کرنے والوں کی تعداد میں جہاں ہوشربا اضافہ ہوا ہے، حقہ اور شیشہ استعمال کرنے والوں کی تعداد بھی بڑھنےلگی ہے، طبی ماہرین کے مطابق پاکستان کی آبادی کا چالیس فیصد حصہ سیگریٹ ،پان،گٹکا، بیڑی اور مین پوری سمیت تمبا کوسے بنی مختلف اشیاء بدن میں اتارتا ہے۔

ماہرین صحت کے مطابق تمباکو نوشی انسانی جسم کو کھوکھلا کر دیتی ہے ، تمباکو کے استعمال سے منہ،پھپھڑوں کا کینسر، دل کی بیماریاں برین سٹروک،شوگر جیسے مرض بڑھ رہےہیں۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button