جرم کہانی

گیس چوری کریک ڈاؤن: 119 گیس کنکشن منقطع، 40لاکھ کے جرمانے

(لاہور) سوئی ناردرن کے تحت پنجاب، خیبر پختونخواہ اور اسلام آباد کے مختلف علاقوں میں گیس چوری کے خلاف جاری کریک ڈاؤن کے دوران مزید119 گیس کنکشن منقطع کردیے.جبکہ 40لاکھ کے جرمانےبھی عائد کیے گئے ۔

سوئی ناردرن گیس نے لاہور میں گیس کے غیر قانونی استعمال پر 5 گیس کنکشن منقطع کیے مزید ٹیم نے 1 لاکھ 80ہزار کے جرمانے بھی عائد کیے گئے۔
ملتان میں ریجنل ٹیم نے گیس کے غیر قانونی استعمال پر 7 گیس کنکشن منقطع جبکہ کمپریسر کے استعمال پر 2 گیس کنکشن منقطع کیے گئے ۔
سوئی ناردرن گیس نے پشاور /کرک میں میٹر سے چھیڑ چھاڑ،گیس کے براہ راست استعمال، غیر قانونی کنکشن پر 97 گیس کنکشن منقطع کیے اور36لاکھ کے جرمانے عائد کیے گئے.ٹیم نے1FIR بھی درج کی گئی ۔روالپنڈی میں ٹیم نے گیس کے غیر قانونی استعمال پر 1گیس کنکشن منقطع کیے 1لاکھ کے جرمانے بھی عائد کیے ۔
ساہیوال میں ٹیم نے غیر قانونی استعمال پر 1گیس کنکشن منقطع کیا گیا. فیصل آباد میں گیس کے غیر قانونی استعمال پر ایک کنکشن منقطع کیا گیا اور 20ہزار کے جرمانے بھی عائد کیے گئے ۔ مردان میں گیس کے غیر قانونی استعمال پر 5 گیس کنکشن منقطع جبکہ 1لاکھ کے جرمانے بھی عائد کیے.

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button