تازہ ترینتحریکخبریںسیاسیات

پی ٹی آئی کی سپریم کورٹ پریکٹس اینڈ پروسیجرل قانون کالعدم قرار دینے کی استدعا

پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) نے سپریم کورٹ پریکٹس اینڈ پروسیجرل قانون کالعدم قرار دینے کی استدعا کردی۔

تفصیلات کے مطابق سپریم کورٹ پروسیجر اینڈ پریکٹس بل کیس میں پی ٹی آئی کی جانب سے جواب جمع کرادیا گیا۔

تحریک انصاف نے بطور فریق جواب سپریم کورٹ میں جمع کرایا ، جس میں پی ٹی آئی نے مؤقف اختیار کیا کہ سپریم کورٹ پریکٹس اینڈ پروسیجرل قانون عدلیہ کی آزادی کے خلاف ہے، قانون سے عدلیہ کے اندرونی انتظامی امور میں مداخلت کی گئی ہے۔

پی ٹی آئی کی جانب سے استدعا کی گئی کہ سپریم کورٹ پریکٹس اینڈپروسیجرل قانون کوغیر آئینی قرار دیا جائے اور قانون کی شقوں 2،3،4،5،7 اور 8 کو غیر آئینی قرار دیا جائے۔

خیال رہے سپریم کورٹ میں پروسیجربل کے خلاف درخواستوں پر کل سماعت ہو گی ، چیف جسٹس پاکستان کی سربراہی میں 8رکنی لارجر بینچ سماعت کرے گا

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button