تازہ ترینخبریںپاکستان

اسلام آباد ہائیکورٹ: عمران خان کی دو مقدمات میں عبوری ضمانت میں 8 جون تک توسیع

اسلام آباد ہائیکورٹ نے عسکری اداروں کے افسران کے خلاف بیانات دینے اور مسلم لیگ کے رہنما محسن شاہنواز رانجھا کی مدعیت میں درج اقدام قتل کے مقدمات میں چیئرمین تحریک انصاف عمران خان کی ضمانت میں 8 جون تک توسیع کر دی ہے۔

چیف جسٹس اسلام آباد ہائیکورٹ عامر فاروق نے عمران خان کی ضمانت میں توسیع اور حاضری سے استثنا کی درخواستوں پر منگل کی صبح سماعت کی۔

دوران سماعت چیف جسٹس نے عمران خان کے وکیل سے استفسار کیا کہ وہ عدالت کو آگاہ کریں کہ سابق وزیر اعظم نے مزید کیسوں میں پیشی کے لیے کس دن اسلام آباد آنا ہے، اسی دن کی تاریخ رکھ دیتے ہیں۔

وکیل کی جانب سے بتائی گئی تفصیلات کے بعد عدالت نے دونوں مقدمات میں عمران خان کی آٹھ جون تک عبوری ضمانت میں توسیع کر دی ہے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button