تازہ ترینخبریںکاروبار

موجودہ حکومت کے ایک سال میں ملکی قرضے میں 14 ہزار ارب سے زائد کا اضافہ

پاکستان کے ذمے واجب ادا قرض میں 31 مارچ 2022 سے لے کر 31 مارچ 2023 تک ایک سال میں 14 ہزار 109 ارب 80 کروڑ کا اضافہ ہوا ہے۔

سٹیٹ بینک آف پاکستان کی جانب سے جاری کردہ اعداد و شمار کے مطابق گذشتہ سال مارچ کے اختتام پر ملک کا قرضہ 43 ہزار 12 ارب 70 کروڑ روپے تھا جو موجودہ سال مارچ کے مہینے کے اختتام پر 32.8 فیصد اضافے کے بعد 57 ہزار 122 ارب روپے ہو گیا ہے۔

موجودہ سال فروری کے مہینے میں یہ قرض 54 ہزار 400 ارب روپے تھا جس میں ایک مہینے میں 4.9 فیصد کی شرح سے دو ہزار 685 ارب روپے کا اضافہ ریکارڈ کیا گیا۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button