تازہ ترینتحریکخبریںسیاسیات

جمہوریت کو بچانے والی صرف عدلیہ ہی ہے، عمران خان

چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان کا کہنا ہے کہ ہماری جمہوریت ایک چھوٹے دھاگے سے لٹک رہی ہے، صرف عدلیہ ہی اس بچاسکتی ہے۔

تفصیلات کے مطابق زمان پارک سے نیوز کانفرنس کرتے ہوئے سابق وزیراعظم نے کہا کہ آزاد عدلیہ بنیادی حقوق کی ضامن ہے، آزاد عدلیہ جاتی ہے تو ملک میں آذادی ختم ہوجاتی ہے۔

عمران خان نے کہا کہ ہماری جمہوریت ایک چھوٹے سےدھاگے سے لٹک رہی ہے،جمہوریت کو اب تک بچانے والی عدلیہ ہے، اب عدلیہ پریہ مافیا حملہ آور ہورہی ہےاس لیے قوم عدلیہ کیساتھ کھڑی ہو۔

انہوں نے کہا کہ ان لوگوں کے لئے مافیا لفظ استعمال کررہا ہوں کیونکہ ان کو ملک کی فکرنہیں بس کرسی بچارہےہیں،عدلیہ اس مافیا کی راہ میں رکاوٹ ہے اس لیے یہ اس پرحملہ آور ہیں۔

شریف خاندان کو تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے سابق وزیراعظم نے کہا کہ نوازشریف نے جب دو تہائی اکثریت لی تھی اس کےراستےمیں بھی عدلیہ تھی،ایک ایماندارچیف جسٹس راستے میں تھے تو نوازشریف سے یہ گوارانہیں کیا اس نےسپریم کورٹ پرحملہ کیااورچیف جسٹس کو ڈنڈے مارکرنکالا۔

میرے ووٹرز اور چاہنے والے پرامن لوگ ہیں

اپنی نیوز کانفرنس میں سابق وزیراعظم نے کہا کہ میرے ووٹرز،کارکن اور چاہنے والے پرامن لوگ ہیں،پاکستان تحریک انصاف ستائیس سال پرامن رہی ہےاورآئندہ بھی رہےگی، ہمیں جب بھی اشتعال دلایاگیا ہم ہمیشہ پرامن رہے۔

گذشتہ سال پچیس مئی کو ہم ہر ظلم کیا گیا پولیس کا موقف تھا جو کیا اس کا پیچھے سے آرڈر تھا، ہم نے 26 مئی کو دھرنا دیا مجھے خبر ملی کہ انتشار کا خطرہ ہے میں نے اسی روز دھرنا ختم کردیا، 25 مئی کو جو ظلم کیا گیا مجھے اندازہ ہوگیا تھا کہ ہم انتشار کی جانب نا چلے جائیں۔

قاتلانہ حملے کرانے والے فنکاروں کا علم ہے

زمان پارک سے نیوز کانفرنس کرتے ہوئے عمران خان نے کہا کہ تشدد،جلاؤ گھیراؤ میرا فلسفہ نہیں، پارٹی کو ایک مرتبہ خون لگ جاتاہےتو وہ سیاسی پارٹی نہیں رہتی، پچیس سال پہلے کسی نےکہا کہ کراچی میں جماعت رکھنی ہےتو مسلح گروہ بھی رکھیں میں نے انہیں جواب دیا تھا کہ پارٹی میں مسلح افراد رکھنے سے پارٹی کی فطرت ہی بدل جاتی ہے

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button