تازہ ترینخبریںپاکستان

9 مئی کو توڑ پھوڑ میں ملوث عناصر کو انصاف کے کٹہرے میں لایا جائے گا، آرمی چیف

آرمی چیف جنرل عاصم منیر کا کہنا ہے کہ 9 مئی کو توڑ پھوڑ میں ملوث عناصر کو انصاف کے کٹہرے میں لایا جائے گا۔

فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق آرمی چیف جنرل عاصم منیر نے کور ہیڈکوارٹر پشاور کا دورہ کیا جہاں انہیں سکیورٹی صورتحال اور انسداد دہشتگردی کے اقدامات پر بریفنگ دی گئی۔

آرمی چیف نے کور کی پیشہ ورانہ مہارتوں، کارکردگی اور انسداد دہشتگردی کے اقدامات کو سراہا اور افسران و جوانوں سے خطاب کیا۔

جنرل عاصم منیر نے کہا کہ امن و استحکام کیلیے کوششیں جاری رکھیں گے، امن و استحکام کے عمل کو خراب کرنے کی کوئی گنجائش نہیں، افواج تنصیبات کے تقدس اور سلامتی کو پامال کرنے کی کوشش برداشت نہیں کرے گی۔

’9 مئی کے سیاہ دن کو توڑ پھوڑ میں ملوث عناصر کو انصاف کے کٹہرے میں لایا جائے گا، منصوبہ سازوں، اکسانے والوں اور عمل کرنے والوں کو انصاف کے کٹہرے میں لایا جائے گا، دشمن عناصر کی جانب سے مسلح افواج کو نشانہ بنانے کی کوششیں کی جا رہی ہیں۔‘

انہوں نے کہا کہ پاکستانی عوام کی حمایت سے تمام مذموم کوششیں ناکام بنا دیں گے

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button