تازہ ترینخبریںپاکستان

رہائی کی منتظر ڈاکٹر یاسمین کی طبیعت خراب، اسپتال منتقل

کوٹ لکھپت جیل میں قید پی ٹی آئی رہنما اور سابق صوبائی وزیر ڈاکٹر یاسمین راشد کی طبیعت خراب ہوگئی ہے۔

رہائی کی منتظر ڈاکٹر یاسمین راشد کی طبیعت خراب ہوگئی ہے جس پر جیل حکام انہیں فوری طور پر پولیس سروس اسپتال لیکر روانہ ہوگئے ہیں۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ ڈاکٹر یاسمین راشد کو سانس لینے میں دشواری کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے ۔

واضح رہے کہ لاہور ہاٸی کورٹ نے آج پی ٹی آٸی رہنما ڈاکٹر یاسمین راشد کی نظر بندی کا نوٹی فیکیشن معطل کرتے ہوٸے انہیں رہا کرنے کا حکم دیا تھا۔

ادھر ڈاکٹر یاسمین راشد کے وکیل نے میڈیا کو بتایا کہ نظر بندی احکامات کو لاہور ہائیکورٹ سے معطل کرانے کے باوجود ڈاکٹر یاسمین راشد کو رہا نہیں کیا گیا ہے جبکہ رہائی پانے والی 14 خواتین کو دوبارہ گرفتار کرلیا گیا ہے۔

ایڈووکیٹ مہرمحمد ارشد نے بتایا کہ گرفتار خواتین کو تھانہ چوہنگ لے جایا جاچکا ہے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button