Uncategorized

ویسٹ انڈیز کرکٹ ٹیم کی دسمبر میں دورہ پاکستان کی تصدیق

پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) نے ویسٹ انڈیز کرکٹ ٹیم کی دسمبر میں دورہ پاکستان کی تصدیق کردی۔
پی سی بی کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا کہ ویسٹ انڈیز کی ٹیم تین ٹی ٹوئنٹی اور 3 ایک روزہ میچز کھیلنے دسمبر میں پاکستان پہنچے گی۔
یہ تمام میچز 13 سے 22 دسمبر تک نیشنل اسٹیڈیم کراچی میں کھیلے جائیں گے۔
یہ بھی یاد رہے کہ اس سے قبل ویسٹ انڈیز کی ویمنز کرکٹ ٹیم یکم نومبر کو کراچی پہنچی تھی اور 8، 11 اور 14 نومبر کو 3 ایک روزہ میچز کھیلے گی۔
چیئرمین پی سی بی رمیز راجا نے کہا کہ ستمبر، اکتوبر میں ہوم سیریز کی منسوخی کے بعد اب دسمبر میں ویسٹ انڈیز کا دورہ پاکستان ملک میں موجود مداحوں کو سنسنی خیز اور پرجوش کرکٹ کے مقابلے دیکھنے کا موقع فراہم کرے گا۔انہوں نے کہا کہ ویسٹ انڈیز ہمیشہ سے پاکستانی مداحوں کی پسندیدہ ٹیم رہی ہے
واضح رہے کہ ویسٹ انڈیز کی ٹیم آخری بار اپریل 2018 میں تین ٹی ٹوئنٹی انٹرنیشنل میچز کھیلے پاکستان آئی تھی، جبکہ مہمان ٹیم نے آخری بار 2006 میں پاکستان کی سرزمین پر کوئی ایک روزہ سیریز کھیلی تھی۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button