Uncategorized

نیوزی لینڈ کو جعلی ای میل پر بھگاو میچ جیت جاو، فواد چودھری نے بھارت کو آئینہ دکھادیا

افغانستان سے بھارت کی جیت کے بعد وفاقی وزیر فواد چودھری نے ایک طنزیہ ٹوئٹ کرتے ہوئے انڈین کرکٹ ٹیم کو انوکھا مشورہ دے ڈالا ہے۔
فواد چوہدری نے ٹوئٹر پر "ٹی 20 میمز” کا ہیش ٹیگ استعمال کرتے ہوئے ٹوئٹ کیا، جس کے بعد وہ بھی بھارت کو ٹرول کرنے والوں کے ساتھ شامل ہو گئے ہیں۔
فواد نے بھارتی ٹیم کو مشورہ دیتے ہوئے لکھا، ‘انڈیا اب بھی سیمی فائنل میں پہنچ سکتا ہے اگر وہ نیوزی لینڈ کو یو اے ای میں سیکیورٹی خدشات کی فیک ای میل کردے۔’


انہوں نے اپنی ٹوئٹ میں مزید لکھا کہ، ‘جعلی ای میل پر اگر نیوزی لینڈ یو اے ای چھوڑ دیتا ہے تو انڈیا سیمی فائنل میں پہنچ سکتا ہے۔’ یعنی جعلی ای میل پر نیوزی لینڈ کو بھگا دو اور میچ جیت جاو.
فواد چودھری نے بھارت کو آئینہ دکھا دیا جو بھارتی مداحوں کو پسند نہ آیا اور انہوں نے بھارتی ٹیم کی کارکردگی کا غصہ یہاں نکالا۔ اس کے برعکس پاکستانیوں نے بھارتی ریمارکس کا خوب مذاق اڑایا.
یاد رہے کہ رواں سال پاکستان آئی ہوئی نیوزی لینڈ کی کرکٹ ٹیم نے ون ڈے میچ سے کچھ دیر قبل ایک جعلی ای میل کو بنیاد بنا کر پاکستان کا دورہ منسوخ کردیا تھا۔ بعد ازاں تحقیقات کے بعد یہ حقیقت سامنے کھل آئی تھی کہ وہ جعلی ای میل بھارت سے جنریٹ کی گئی تھی۔
آئی سی سی ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ 2021 سے سپر 12 کے اہم میچ میں پاکستان نے نیوزی لینڈ کو 8 وکٹوں سے شکست دی تھی جس کے بعد میدان میں "سیکیورٹی سیکیورٹی” کا شور بلند ہوگیا تھا۔ پاکستانی اسٹیڈیم کے باہر لوگ ٹکٹ لے کر اندر آنے کے منتظر تھے اور نیوزی لینڈ کی ٹیم واپسی کےلئے سامان باند ھ رہی تھی .

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button