Uncategorized

ٹی20 ورلڈ کپ : آسٹریلیا نے بنگلہ دیش کو 8 وکٹوں سے شکست دیدی

ٹی20 ورلڈ کپ میں ایڈم زامپا سمیت باؤلرز کی تباہ باؤلنگ کی بدولت آسٹریلیا نے بنگلہ دیش کو یکطرفہ مقابلے کے بعد 8 وکٹوں سے شکست دے دی۔
دبئی میں کھیلے گئے ایونٹ کے سپر 12 راؤنڈ کے میچ میں آسٹریلیا کے کپتان ایرون فنچ نے ٹاس جیت کر پہلے باؤلنگ کا فیصلہ کیا۔
بنگلہ دیش کو ایک مرتبہ پھر اننگز کی ابتدا سے ہی مشکلات کا سامنا کرنا پڑا اور پہلے ہی اوور میں مچل اسٹارک نے لٹن داس کو بولڈ کردیا جو کھاتا بھی نہ کھول سکے۔
ابھی دوسرے اوور میں اسکور چھ تک پہنچا ہی تھا کہ سومیا سرکار بھی جوش ہیزل وُڈ کا شکار بن گئے اور پھر گلین میکسویل نے ٹیم کو تیسری کامیابی دلاتے ہوئے تجربہ کار مشفیق الرحیم کا کام تمام کردیا۔
تین وکٹیں گرنے کے بعد کپتان محموداللہ ریاض اور محمد نعیم نے 22 رنز جوڑ کر اسکور بمشکل 32 تک پہنچایا ہی تھا کہ ہیزل وُڈ نے دوسری وکٹ لیتے ہوئے نعیم کی اننگز کا خاتمہ کردیا جنہوں نے 16رنز بنائے جبکہ عفیف کھاتا کھولے بغیر ہی چلتے بنے۔
3 رنز پر آدھی بنگلہ دیشی ٹیم آؤٹ ہو چکی تھی تاہم اس مرحلے پر بنگلہ دیشی کپتان نے شمیم حسین کا ساتھ ساجھے داری قائم کرتے ہوئے 62 تک پہنچایا جس کے بعد ایسا محسوس ہوا کہ شاید بنگلہ دیشی ٹیم کچھ معقول مجموعے تک رسائی میں کامیابی رہے گی لیکن ایڈم زامپا کے تباہ کن اسپیل نے بنگلہ دیش کی صفوں میں ہلچل مچا دی۔
انہوں نے رنز بنانے شمیم حسین کے بعد اگلی ہی گیند پر مہدی حسن کو بھی چلتا کردیا، لیگ اسپنر کو ہیٹ ٹرک کرنے کا موقع ملا لیکن وکٹ کیپر کیچ نہ پکڑ سکے۔
دوسرے اینڈ سے اسٹارک نے ایک اور وکٹ لیتے ہوئے محموداللہ کو پویلین لوٹا کر اپنی ٹیم کو آٹھویں کامیابی دلائی۔
زامپا نے بہترین باؤلنگ کا تسلسل برقرار رکھتے ہوئے اگلے اوور میں مزید دو وکٹیں لے کر بنگلہ دیش کی اننگز کا خاتمہ کردیا جو 73رنز پر ڈھیر ہو گئی۔
آسٹریلیا کی جانب سے ایڈم زامپا نے کیریئر کی بہترین باؤلنگ کرتے ہوئے 19 رنز کے عوض 5 وکٹیں لیں جبکہ اسٹارک اور ہیزل وُڈ نے دو، دو وکٹیں حاصل کیں۔
ہدف کے تعاقب میں آسٹریلین اوپنرز نے جارحانہ انداز میں اننگز کا آغاز کیا اور صرف 5 اوورز میں 58 رنز اسکور کیے۔
کپتان ایرون فنچ 20 گیندوں پر 40 رنز کی اننگز کھیلنے کے بعد پویلین لوٹے جبکہ ڈیوڈ وارنر نے 18 رنز بنائے۔
آسٹریلیا نے بہترین کھیل پیش کرتے ہوئے ساتویں اوور کی دوسری ہی گیند پر ہدف حاصل کر کے میچ میں شاندار کامیابی حاصل کر لی۔
آسٹریلیا نے 82 گیندوں قبل ہدف حاصل کرلیا .

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button