انتخاباتتازہ ترینخبریں

پیپلزپارٹی نے بلدیاتی الیکشن میں بدترین دھاندلی کی، حافظ نعیم الرحمان

امیر جماعت اسلامی کراچی حافظ نعیم الرحمان نے گزشتہ روز ہونے والے ضمنی انتخابات میں دھاندلی کا الزام پیپلزپارٹی پر عائد کردیا، انہوں الیکشن کمیشن کی کارکردگی پر بھی سوال اٹھا دیا۔

کراچی میں ہونے والی نیوز کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے حافظ نعیم نے کہا کہ کل کے ضمنی بلدیاتی الیکشن میں بدترین دھاندلی کی گئی اور الیکشن کمیشن صاف وشفاف الیکشن کرانے میں بری طرح ناکام ہوا۔

انہوں نے کہا کہ کراچی کے دو سے تین اہم مقامات پر صبح کے وقت ہنگامہ آرائی ہوتی رہی، پیپلزپارٹی نے جتھوں کی صورت میں غیرمقامی لوگوں کو استعمال کیا اور نہتے شہریوں پر باقاعدہ منصوبہ بندی سے حملے کرائے گئے۔

انہوں نے کہا کہ الیکشن کمیشن نے ریاستی جبر کو ایک طرح سے سپورٹ کرنے کا کام کیا، اس کے اس اقدام کی شدید مذمت کرتے ہیں، پریذائیڈنگ افسران حساب دینے کے لیے تیار نہیں ہورہے تھے۔

حافظ نعیم کا کہنا تھا کہ نیوکراچی کی یوسی فور میں پیپلزپارٹی کے لوگ رنگے ہاتھوں پکڑے گئے تھے جنہیں بعد میں پولیس نے چھوڑ دیا، پی پی نے طے کیا ہوا تھا کہ اللہ والا ٹاؤن کسی بھی صورت جیتنا ہے

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button