تازہ ترینخبریںپاکستان

افریقین ہاتھی منگوانے کی اجازت مسترد

سپریم کورٹ نے پشاور چڑیاگھر کیلئے افریقین ہاتھی منگوانے کی اجازت مسترد کر دی۔

تفصیلات کے مطابق کیس کی سماعت جسٹس اعجاز الاحسن کی سربرا ہی میں قائم 3 رکنی بینچ نےکی۔ ایڈیشنل اٹارنی جنرل نے موقف اپنایا کہ ناسازگاز ماحول کی وجہ سے ہاتھی لانےکی اجازت نہیں دی جاسکتی کنونشن کے تحت جانوروں کو پنجرے میں بند نہیں کیا جا سکتا صوبائی حکومت نےمحکمہ ماحولیات کی اجازت سے مشروط این اوسی دیا تھا۔

جسٹس اطہرمن اللہ نے پوچھا کہ کیا زمبابوے کی حکومت نے ہاتھی لےجانے کی اجازت دی؟ زمبابوے حکومت کا اجازت نامہ بھی کیس کے ہمراہ نہیں لگایا گیا۔

ایڈیشنل اٹارنی جنرل شفقت عباسی نے کہا کہ کمیٹی نے افریقین ہاتھی کو چڑیاگھر میں رکھنےکے عمل کو ناسازگار بتایا ہے جب کہ درخواست گزار کا کہنا تھا کہ ہاتھی امپورٹ کی اجازت میں 4 کروڑ سے زائد رقم خرچ ہو چکی ہے۔

عدالت نے افریقین ہاتھی منگوانے کی اجازت مسترد کرتے ہوئے کہا کہ رقم ضائع ہوئی ہے تو اس کیلئےالگ کیس دائر کیا جا سکتا ہے

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button