تازہ ترینخبریںپاکستان

قومی اسمبلی میں عدلیہ سے متعلق قرارداد منظور

قومی اسمبلی میں عدلیہ سے متعلق قرارداد منظور کرلی گئی ہے۔

وزیر اطلاعات مریم اورنگزیب نے قومی اسمبلی میں قرارداد پیش کی جس میں کہا گیا کہ الیکشن سے متعلق اہم معاملات کی سماعت فل کورٹ کرے۔

قرارداد کے متن کے مطابق ایوان سیاسی معاملات میں عدلیہ کی مداخلت کو مسترد کرتا ہے، ایوان تمام اسمبلیوں کے انتخابات ایک ہی وقت کرانے کا مطالبہ کرتا ہے۔

قرارداد میں کہا گیا کہ انتخابات سے متعلق کیس میں تین، چار کے تناسب سے فیصلے کی ایوان تائید کرتا ہے اور ایوان مطالبہ کرتا ہے کہ الیکشن کمیشن میں عدلیہ مداخلت نہ کرے۔

واضح رہے کہ قومی اسمبلی میں عدالتی اصلاحات کیلیے قانون سازی کا بل پیش کردیا گیا ہے جس کے تحت کسی بھی از خود نوٹس کیس کا فیصلہ سپریم کورٹ کے تین سینئر ترین ججز کریں گے۔

عدالتی قانون میں اصلاحات کے لیے قانون سازی کیلئے بل (سپریم کورٹ پریکٹس اینڈ پروسیجر بل 2023) کا مسودہ وفاقی کابینہ سے منظوری کے بعد قومی اسمبلی میں وزیرقانون اعظم نذیر تارڑ کی جانب سے پیش کیا گیا۔

بل میں تجویز کیا گیا ہے کہ سپریم کورٹ کے تین سینئر ترین جج از خود نوٹس کا فیصلہ کریں گے، از خود نوٹس کے فیصلے پر 30 دن کے اندر اپیل دائر کرنے کا حق حاصل ہوگا اور اپیل دائر ہونے کے چودہ روز کے اندر درخواست کو سماعت کیلئے مقرر کرنا ہوگا

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button