تازہ ترینتحریکخبریں

پتہ نہیں جیل میں کیا ہوگا مگر میں تیار ہوں ، عمران خان

تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان نے کہا ہے کہ جیل جانے کے لیے تیار ہوں ، پتہ نہیں کہ جیل میں کیا ہوگا ، مگر میں تیار ہوں، اس کا مجھے یا میری سیاست کو کوئی نقصان نہیں ہوگا۔

برطانوی نشریاتی ادارے کو انٹرویو دیتے ہوئے انہوں نے کہا کہ حکومت کے موجودہ اقدامات سٹیبلشمنٹ کی حمایت کے بغیر ممکن نہیں۔ گرفتاری کی کوشش سے وہ وعدے پورے کیے جارہے ہیں جو نواز شریف سے کیے گئے تھے، ابھی ہمارے سٹیبلشمنٹ سے رابطے نہیں ہیں۔

چیئرمین پی ٹی آئی نے کہا کہ انہیں یقین ہے کہ اس بار انہیں گرفتار کرلیا جائے گا، حکومت کا مقصد الیکشن سے پہلے انہیں راستے سے ہٹانا ہے۔ان کا کہنا تھا کہ میرا کوئی جرم نہیں، نواز شریف پاناما کیس میں جیل گئے تھے، میرے اوپر 80 مقدمات بنائے گئے، ایک بھی ایسا نہیں جو ثابت ہوجائے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button