
پاکستان تحریک انصاف کے کارکن وسابق وزیراعظم میاں محمد نوازشریف کے خلاف انگلینڈ میں آن لائن پٹیشن دائر کرنے والے نوجوان شایان علی سے سابق وزیراعظم وچیئرمین پی ٹی آئی عمران خان کی سابقہ اہلیہ ریحام خان نے جعلی خبر پھیلانے پر معافی مانگ لی۔
سماجی رابطوں کی ویب سائٹ ٹویٹر پر شایان علی نے اپنے ٹویٹر پیغام میں لکھا تھا کہ: میں کالج سے نکالے جانے کی جعلی خبر پھیلانے پر ریحام خان سے فوری طور پر معافی کا مطالبہ کرتا ہوں، اگر 48 گھنٹے کے اندر معافی نہیں مانگی گئی تو میں اپنے وکلاء کے ذریعے عدالت سے رجوع کروں گا۔
I demand an immediate apology from @RehamKhan1 for spreading fake news that I was expelled from college. If an apology is not issued within 48hours I will take further steps and involve my lawyers
— Shayan Ali (@ShayanA2307) March 6, 2023
ریحام خان نے اپنے معذرتی ٹویٹر پیغام میں لکھا کہ: یہ سن کر بہت اچھا لگا کہ آپ کو کالج سے نہیں نکالا گیا ہے! آپ نے اس بارے میں پریس کانفرنس کی! اگر میرے ریٹویٹ سے آپ کو کوئی تکلیف ہوئی ہے تو میں معذرت خواہ ہوں! اللہ آپ کی محفوظ اور مستحکم مستقبل کی طرف رہنمائی کرے! مجھے کالج سے خط بھیجیں میں آپ کی کہانی ٹویٹ کروں گی۔
It is great to hear that you have not been expelled from college. You did a press conference about it. I am very sorry if my retweet has caused you any distress. May Allah guide you to a secure & stable future. Send me letter from college & I will tweet your story @ShayanA2307 https://t.co/XB9831QKWn
— Reham Khan (@RehamKhan1) March 6, 2023
شایان علی ریحام علی کا ٹویٹر پیغام اپنے ٹویٹر اکائونٹ سے شیئر کرتے ہوئے پیغام میں لکھا کہ:ریحام خان نے معافی مانگ لی ہے جس کو میں سراہتا ہوں! پاکستان مسلم لیگ ن میرے خلاف پراپیگنڈا کر رہی ہے جس پر ان کے خلاف کارروائی کروں گا۔
Appreciate the apology by Reham Khan, action will be taken against the PML-N for spreading propaganda against me pic.twitter.com/GnB3PEvIh3
— Shayan Ali (@ShayanA2307) March 6, 2023