تازہ ترینخبریںپاکستان

عوام نے مہنگائی کاذمہ دار پی ڈی ایم کو قرار دے دیا، گیلپ سروے

گیلپ پاکستان کی جانب سےکیے گئے تازہ ترین سروے میں عوام سے موجودہ سیاسی و معاشی بحران اور سیاسی قائدین سے متعلق عوام سے رائے لی گئی جس میں عوام نے غیر جانبداری سے اپنی آراء کا اظہار کیا اور موجودہ حالات کی ذمہ دار حکومت کی نشاندہی کی ہے۔

تفصیلات کے مطابق گیلپ پاکستان نے سروے کے دوران ملک بھر سے ساڑھے 17سو سے زائد گھرانوں سے سوالات کیے، سروے میں شریک افراد کی عمریں 18 برس سے زائد تھیں جو ووٹ دینے کی اہلیت رکھتے تھے۔

سروے میں عوام سے موجودہ مہنگائی کی لہر کی ذمہ دار حکومت سے متعلق سوال پوچھا گیا کہ موجودہ مہنگائی کی بدترین لہر کی اصل ذمہ دار حکومت کون ہے ؟

اس سوال کے جواب میں 62 فیصد لوگوں نے پی ڈی ایم اور ن لیگ کی حکومت کو ذمہ دار ٹھہرایا جبکہ38 فیصد لوگوں نے اس مہنگائی کی ذمہ داری پی ٹی آئی پر ڈالی ہے۔

گزشتہ 6 ماہ کے دوران گھر کے کسی فرد کے بے روزگار ہونے سے متعلق سوال کے جواب میں 79 فیصد نے "نہیں ” جبکہ21 فیصد نے”ہاں ” میں جواب دیا۔

بطور لیڈر عمران خان سے متعلق رائے دینے پر 40 فیصد نے "بہت اچھی”، 21 فیصد نے "اچھی”،18 فیصد نے” بری”، 19 فیصد نے "بہت بری” رائے کا اظہار کیا جبکہ 2 فیصد لوگوں نے اس سوال کا کوئی جواب نہیں دیا۔ اس طرح عمران خان کی نیٹ ریٹنگ 24 فیصد رہی۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button