تازہ ترینخبریںدنیا

عمران خان کو سی آئی اے نے ایک سازش کے تحت ہٹایا:سابق برطانوی سفیر کریگ مرے

عمران خان کو امریکی سی-آئی-اے کی جانب سے ایک سازش کے تحت ہٹایا گیا

پاکستان کے سابق وزیر اعظم عمران خان اپنی حکومت خلاف ہونے والی اندرونی اور بیرونی سازش کا تو ہمیشہ ذکر کرتے ہیں لیکن یہی بات اب بین الاقوامی سطح پر بھی مانی جا رہی ہے.

سابق برطانوی سفیر، مصنف اور خارجہ امور کے ماہر کریگ مرے نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ پر اپنی ایک ٹویٹ میں کہا ہے کہ سی آئی اے کی جانب پاکستان کے اندر اور وہاں سے چلنے والی امریکی ڈرون مہم کی مخالفت کی وجہ سے عمران خان کو پاکستان کے وزیراعظم کے عہدے سے معزول کرنا ، شاید گزشتہ چند سالوں کی سب سے کم رپورٹ شدہ کہانی ہے۔

انکی اس ٹویٹ کے جواب میں برطانیہ سے ہی تعلق رکھنے والے بلاگر ایڈورڈ وینڈرپمپ کا کہنا تھا کہ سی آئی اے کے عمران خان کے خلاف ہونے والے قاتلانہ حملے میں ملوث ہونے پر بھی بات ہونی چاہیے.

برطانیہ سے ہی ٹریسا پیکہم نے اس ٹویٹ کے جواب میں عمران خان کی گرفتاری کی کوشش پر بات کرتے ہے کہا کہ، عمران خان کی ممکنہ گرفتاری کی خبریں بی بی سی نیوز پر ہیں لیکن اس کی واحد وجہ بدعنوانی کے الزامات کا مبہم ذکر تھا۔ عمران خان کی حکومت کے خاتمے کا بین الاقوامی پس منظر اور اس میں امریکی مداخلت اور سازش کے وسیع تناظر کا کوئی ذکر نہیں۔ انہوں نے اس کو برازیل کی صورت حال سے ملاتے ہے کہا کہ یہ مجھے برازیل کے انتخابات کی یاد دلاتا ہے جب لولا کا صرف یہ ذکر تھا کہ وہ بدعنوانی کے الزام میں قید تھے، جب کہ حقیقت اور سے کہیں مختلف تھے.

کریگ جان مرے سکاٹش مصنف، انسانی حقوق کی مہم چلانے والے، صحافی، اور برطانیہ کے خارجہ اور دولت مشترکہ کے دفتر کے سابق سفارت کار ہیں۔ 2002 اور 2004 کے درمیان، وہ ازبکستان میں برطانوی سفیر رہے اس دوران انہوں نے کریموف انتظامیہ کی طرف سے ازبکستان میں انسانی حقوق کی خلاف ورزیوں کو بے نقاب کیا۔ اس کے بعد وہ ایک سیاسی تجزیہ نگار کے طور پر انسانی حقوق اور عالمی سیاست میں شفافیت کے ساتھ ساتھ سکاٹ لینڈ کی آزادی کے لیے مہم چلاتے رہے ہیں۔ 2007 اور 2010 کے درمیان وہ ڈنڈی یونیورسٹی کے منتخب ریکٹر بھی رہے۔ ان کی کتابوں میں سکندر برنس: ماسٹر آف دی گریٹ گیم (2016)، دی کیتھولک اورنج مین آف ٹوگو (2009) اور ایک یادداشت مرڈر ان سمرقند (2006) شامل ہیں۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button