تازہ ترینخبریںپاکستان

غیر رجسٹرڈ اور جعلی نمبر پلیٹ والی گاڑی مالکان کو ایک ہفتے کی مہلت

کراچی سمیت سندھ بھر میں غیر رجسٹر ڈ گاڑیوں اور جعلی نمبر پلیٹ ہٹانے کیلئے ایک ہفتے کی مہلت دے دی گئی۔

سندھ میں اب کوئی گاڑی اوپن لیٹر یا رجسٹریشن کے بغیر نہیں چلے گی،  مقررہ مدت کے بعد جو گاڑی مالک کےنام پر رجسٹرڈ نہیں یا اپلائیڈ فور رجسٹریشن ہے وہ ضبط ہوگی  اور  مالک کے خلاف سخت کارروائی کی جائے گی۔

وزیراطلاعات سندھ شرجیل میمن نے کہا ہے کہ کراچی پولیس آفس حملے کے بعد فیصلہ کیا ہے کہ کسی شو روم سے کوئی بھی گاڑی بغیر رجسٹریشن بیچی گئی تو شوروم مالک کو گرفتار کیا جائے گا۔ اس کے علاوہ وردی کے بغیر اسلحے کی نمائش پر بھی پابندی لگا دی گئی ہے۔

گزشتہ روز وزیراعلیٰ سندھ مراد علی شاہ نے پولیس کو ہدایت کی ہےکہ جو گاڑیاں ٹرانسفر نہ ہوں انہیں گراؤنڈ کردیں، یونیفارم کے بغیر کوئی شخص ہتھیار نہیں اٹھائے گا۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button