تازہ ترینتحریکخبریںسیاسیات

عدالتی فیصلوں کے باوجود الیکشن کی تاریخ کا اعلان نا کرنا آئین شکنی ہے

چیئرمین تحریک انصاف عمران خان کا کہنا ہے کہ جیل بھرو تحریک حکمرانوں کے تابوت میں آخری کیل ثابت ہوگا۔

لاہور میں عمران خان کی زیرصدارت اجلاس میں میں فوکل پرسن جیل بھرو تحریک اعجاز چوہدری نے اب تک کی پیش رفت بارے شرکاء کو بریفنگ دی۔ اجلاس میں سینیٹر اعظم سواتی، سینیٹر اعجاز چوہدری، یاسمین راشد سمیت دیگر شریک ہوئے۔

شرکاء کو دوران بریفنگ بتایا گیا کہ جیل بھرو تحریک کے پہلے مرحلے کے بارے میں ابتدائی لسٹیں تیار ہوگئیں۔ تحریک کے حوالے سے لسٹیں بھی دے دی گئیں۔

فوکل پرسن نے خیبرپختونخوا اور سنٹرل پنجاب کے دوروں کے حوالے سے پارٹی چیئرمین کو آگاہ کیا گیا۔

اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے عمران خان کا کہنا تھا کہ عدالتی فیصلوں کے باوجود الیکشن کی تاریخ کا اعلان نا کرکے آئین شکنی کی جارہی ہے۔ موجودہ ملکی مسائل کا واحد حل عام انتخابات ہے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button