تازہ ترینخبریںکاروبار

دودھ کی قیمت میں ہوشربا اضافہ

کراچی میں وہی ہوتا ہے جو منافع خور چاہیں۔ کمشنر کراچی کی پرائس لسٹ بے کار ثابت ہوئی۔

کمشنر کراچی کی ریٹ لیسٹ کے برعکس دودھ فروشوں نے اپنے طور پر دودھ کی قیمت میں اضافہ کردیا۔

کمشنر کراچی کی طرف سے دودھ کی سرکاری قیمت 180 روپے لٹر ہے مگر شہر بھر میں دودھ کی قیمت 210 روپے لٹر وصول کی جارہی ہے۔

دودھ فروشوں کی انجمن کے ذمہ دار کہتے ہیں کہ ہول سیلر سے مہنگا دودھ خرید کر سرکاری نرخ پر بیچنا ممکن نہیں جبکہ شہریوں کا کہنا ہے کہ کمشنر کراچی قانون کی رٹ قائم کریں تب ہی عوام کو ریلیف مل سکتا ہے۔

دوسری جانب ایڈیشنل ڈپٹی کمشنرعمران راجپوت کا کہنا ہے کہ عوام کو چاہیے سرکاری قیمت پر دودھ خریدیں ورنہ دودھ ہی نہ لیں۔ انہوں نے عوام کو منافع خوروں کے خلاف آوازبلند کرنے کا مشورہ بھی دے دیا۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button