تازہ ترینخبریںسپورٹس

جاوید میانداد ناسازی طبیعت کے باعث اسپتال منتقل

معروف کرکٹر جاوید میانداد کو ناسازی طبیعت کے باعث کراچی میں نجی اسپتال منتقل کردیا گیا۔

خاندانی ذرائع کے مطابق قومی کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان جاوید میانداد کو طبیعت خرابی کے باعث اسپتال منتقل کردیا گیا۔

ذرائع کے مطابق جاوید میانداد اچانک چکرآنے پر گر گئے تھے۔ لیجنڈ کرکٹر مقامی اسپتال میں زیر علاج ہیں۔

اسپتال سے ویڈیو پیغام میں لیجنڈری کرکٹرجاوید میانداد نے کہا کہ سر میں درد کی وجہ سے چیک اپ کیلئے آیا تھا۔ میری طبعیت اب بہترہے،چاہنے والے پریشان نہ ہوں۔ میں خیریت سے ہوں،روٹین کے چیک اپ کیلئے آیا تھا

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button