تازہ ترینخبریںپاکستان

انتخابات: صدر کی چیف الیکشن کمشنر کو بذریعہ خط ہنگامی اجلاس کی دعوت

صدرِ مملکت ڈاکٹر عارف علوی نے چیف الیکشن کمشنر سکندر سلطان راجہ کو خط لکھا ہے۔

صدرِ مملکت ڈاکٹر عارف علوی نے خط کے ذریعے چیف الیکشن کمشنر سکندر سلطان راجہ کو انتخابات سے متعلق ہنگامی اجلاس کی دعوت دی ہے۔

صدرِ مملکت ڈاکٹر عارف علوی نے چیف الیکشن کمشنر سکندر سلطان راجہ کو 20 فروری کو ایوانِ صدر میں سیکشن 57 ایک کے تحت انتخابات کے حوالے سے مشاورت کے لیے دعوت دی ہے۔

خط کے مطابق ایکٹ کے تحت صدرِ مملکت عام انتخابات کی تاریخ یا تاریخوں کا اعلان الیکشن کمیشن سے مشاورت کے بعد کریں گے۔

صدرِ مملکت عارف علوی نے خط میں الیکشن کمیشن کی جانب سے بے حسی پر ناراضگی کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ الیکشن کمیشن نے ابھی تک پہلے خط کا جواب نہیں دیا۔

ان کا خط میں کہنا ہے کہ میں انتظار کر رہا تھا کہ کمیشن اپنے آئینی فرائض کا احساس کرے گا اور اس کے مطابق کام کرے گا، اہم معاملے پر الیکشن کمیشن کے افسوس ناک رویے سے انتہائی مایوسی ہوئی۔

صدرِ مملکت ڈاکٹر عارف علوی کا یہ بھی کہنا ہے کہ چیف الیکشن کمشنر کو اپنے دفتر میں الیکشن پر مشاورت کے لیے ہنگامی ملاقات کے لیے مدعو کرتا ہوں

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button